مانسہرہ خواجگان پولٹری فارم کا پیش امام منشیا ت کا ڈیلر نکلاتھانہ خاکی نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس ٹھکانے لگانے کی کوشش کو ناکا م بنا کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،واقع کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے ایس ،ایچ ،او تھانہ خاکی واجد علی خان کہتے ہیکہ معمول کی گشت کے دوران مشکوک شخص کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چرس قبضہ سے برآمد ہوئی ،ملزم فضل محمد ولد اکرم باڑہ پشاور کا رہائشی ہے اور لنڈائی خواجگان کے قریب پولٹری فارم کا کام ملازم اور پیش امام بھی ہے۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کام کاربار میں خسارہ پورا کرنے کی نیت سے کرتا تھا۔ایس ،ایچ ،او ،واجد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ علاقے میں منشیات ڈیلروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔ملزم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے لمبے ہاتھ ہوتے ہیں ۔اُنہوں نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کا بھی عہد کیا۔

Post a Comment