مانسہرہ(ڈسٹرکٹ میڈیا)بہت سنتے تھے شور پہلو میں اپنے ، جب دل چیر کردیکھا تو اک قطر ہ خون کا نکلا ،قاری نصیر اینڈ کمپنی طالبہ ریپ کیس پھانسی کا مطالبہ کرنے والے دھر کے دھر رہ گئے قاری نصیر گینگ نے صلح کے لئے 50لاکھ کی پیش کش کردی ۔ انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ قاری نصیر طالبہ اجتماعی زیادتی کیس کا چرچا تو پورے ملک میں ہوا مانسہرہ کے عوام نے رات دن سڑکوں پر مظاہرے کئے مگر نتیجہ کیا نکلا پہلے دہشت گردی کی عدالت سے واپس مقامی عدالت میں لایا گیا اور اب صلع کے لئے زیر زمین منصوبہ بند ی ہورہی ہے ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ بولی پچاس ہزار تک لگ چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے معملہ کب تک حل ہوجائیگا۔لگتا یہ ہے صلح ہوجائیگی ۔ ایک پولیس آفیسر نے اس پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ کے عوام بڑے جذباتی ہیں کسی بھی ایشوز پر سب سے پہلے سڑکو ں پر نکل جاتے ہیں مگر منزل پر پہنچنے سے قبل غائیب ہوجاتے ہیں ۔ جیسا کہ صوبہ ہزارہ کا ایشوز دیکھ لین۔ آفریدی تبادلہ ہویا قاری نصیر گینگ ریپ اب اگر صلع ہوجاتی ہے تو وہ احتجاجی مظاہر ے اورعوام کے دھرنے کہاں گئے ۔
Post a Comment