مانسہرہ(ڈسٹرکٹ میڈیا) پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا ہے ملک اندرونی و بیرونی سازیشوں کا شکار ہے جسکی وجہ اقتدار کی رسہ کشی ہے قومی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام دینی و مذہبی جماعتوں تنظیموں علماء اکرام مشائخ عزائم سمیت وکلاء براردری کے افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس مقصد کو لیکر تحریک اتحاد امت پاکستان نے ملک گیر رابطوں کا عمل تیز کردیا ہے موجودہ فرسود نظام سارے بگاڑکی جڑہے جس نام پر یہ ملک بنا تھا اس کے حصول کے بغیر سسٹم کو چلا نا دشوار ہوگیا ہے ملک میں شددت پسندی دہشت گردی فرقہ واریت تعصب پرستی کی بڑھتی ہوئی شرح جلاؤ گھیراؤ کی راہ ہموار کررہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ میڈیاء مانسہرہ یونین آف جرنلسٹ کے نمائندوں سے ملا قات کے بعد پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام خلافت کے قریب کا پتہ دیتا ہے نام نہاد جمہوریت سے ملک کئی چیلنجوں کا شکار ہے ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہیں خانہ جنگی کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے حکمرانوں کی تبدیلی سے مسائل حل کے بجائے بڑھ جائیں گے اور جاری ترقیاتی عمل میں بھی جمود پیدا ہوگا ہمیں جو ش کے بجائے ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالا ت کا تقاضہ ہے کہ بحرانوں میں گھرے ہوئے ملک کو اس وقت کوئی ایک جماعت یا پارٹی نہیں نکال سکتی بلکہ تمام جماعتوں تنظیموں کو مل کر آگے آنا ہوگا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment