مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا )۔ سردار یوسف کے ارد گرد جرائم پیشہ اور حاجی صالح کے گرد ٹمبر سمگلر وں نے جمع ہونا شروع کردیا چڑھتے سورج کو سلام کرنے والوں کی کارستانیوں سے سیاسی بازیگر وں کو قوی نقصان کا اندیشہ اس سلسلہ میں مانسہر ہ تحصیل بلا کوٹ اور تحصیل مانسہرہ کے کارکنوں نے جلد ایک گرینڈجرگہ طلب کرکے اس میں اپنے سیاسی نمائندوں کی کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد سے وابستگی کے علاوہ ووٹروں سپورٹروں کی حوصلہ شکنی کے بارے میں اگاہ کیا جائے گا ۔ چوہدری میر ولی کی قیادت میں ملنے والے وفدنے میڈیاء کو بتا یا کہ اس وقت ملک کی ترقی میں سب سے بڑی وجہ رکاوٹ سیاستدان ہیں جو ہر دور میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر اصل کارکردگی سے قاصر رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ سردار یوسف یا حاجی صالح سمیت دیگر چارمنتخب ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن اور دو ایم این اے کی کارکردگی صفر ہے کپٹن صفدر ہر چھ ماہ بعد سوئی گیس کے ایک پائیپ کو ویلڈنگ کا ٹانکہ لگا کر عوام کو بیوقوف بناتا ہے جبکہ حاجی صالح مسکرا کر سب اچھا کی روپورٹ دیتا ہے اور من پسند افرا کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں جتنے کام شہزادہ گشتاسپ خان نے کئے ہیں موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے سوچ بھی نہیں سکتے اس حوالے سے ورکروں نے صف بندیاں شروع کردی آنے والے انتخابات میں واضع تبدیلی لاکر دم لیں گے ۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment