مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا )سال نو کی پہلی بارش و برفباری اور پہاڑوں نے سفید چادر اڑلی سردی میں اضافہ لنڈا بازار گرم دکاندار وں کی چاندی عوام نے لنڈے بازار کا رخ کرلیا کشمیر روڈ پر واقع لنڈا بازار مانسہرہ کا مشہور اور پرانا بازار ہے جہاں پر سیکڑوں دکاندار ہیں اور اپنے حقوق کے دفاع کیلئے ایک یونین بھی تشکیل دے رکھی ہے اس لنڈا بازار میں تحصیل بالاکوٹ اوگی شنکیار ی اور دور دراز سے بھی خریدار رخ کرتے ہیں لنڈا بازار میں کوٹ کمبل بوٹ کپڑے اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء استعمال ہونے والے برتنوں تک آسانی سے دستیاب ہے لیکن نرخ تاجروں کے اپنے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جہاں جو کوئی خریدار فٹ آجائے وصول کرلیتے ہیں فروخت ہونے والی تمام اشیاء انگریز سرکار نے استعمال کے بعد مسترد کی ہوئی ہوتی ہیں جو بعد ازاں غریب ممالکوں میں بھیج دی جاتی ہیں اور پھر وہاں سے گانٹھ کی شکل میں نیلامی ہوتی اور اونے پونے بھاؤ استعمال شدہ یہ اشیاء انتہائی مہنگے داموں پسمائندہ اضلع میں لا کر فروخت کی جاتی ہیں۔ 

Post a Comment