مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا )نوکر ی کی تلا ش میں بیو ی بچوں کا پیٹ کاٹ کر سب کچھ قربان کردیا مگر نوکر ی نہ مل سکی اب لوگوں کے کپڑے دھوکر گزر بسر کرنے پر مجبو رہوں متاثر ہ شخص وحید ولد پرویز ساکنہ بیلہ کوٹکے نے اپنے اوپر گزرنے والی اذیت سے بھر داستان سناتے ہوئے کئی بار آبدیدہ ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نوکر کی تلاش میں وفاقی وزیر سردار یوسف کے پاس گیا انہوں نے مجھے اسلام آباد آنے کا مشور ہ دیا اور جب میں ادھار کرایہ لیکر اسلام آباد پہنچ تو بادشاہ سلامت کے سنتریوں نے ملاقات سے روک دی دودن تک دفتر کے باہر انتظار کرتا رہا آخر ی میری دعا قبو ل ہوگئی او رگاڑی میں سوار ہوتے ہوئے وزیر موصوف نے دیکھ لیا دور سے ہی ہاتھ ہلا کر رخصت ہوگے نہ پوچھا کہ آپ کو میں نے کس کیلئے یہاں بولا ی ہے اس کے بعد پی کے 55کے ایم پی کے پا س گیا اس نے بھی روایاتی سلام اور ٹرخادیا یہ کہ کر نوکریاں سرکار نے بند کررکھی ہیں کوئی اور راستہ تلاش کرو کسی نے ہزار ہ یونیورسٹی کا پتہ بتا یا کہ وہاں پر پوسٹیں خالی کے اشتہار آیا ہے میری ملاقات ایک دلال سے ہوئی جس نے کہاکہ آپ جہان بھی جاؤ گے لوٹ کر بابا قوم کی طرف او گے اگر آپنے واقعی نوکر کرنا ہے تو کلاس فور کا آج نرخ کم ہے دو لاکھ روپے دو اور آڈر لو میں نے کہاکہ میرے پاس تو دو لاکھ کی زمین بھی نہیں کسی کی چھت کے نیچے پانچ بچوں لیکر گزر بسر کر رہا ہوں خدا کیلئے میر ی حالت زار پر رحم کرو اس دلا ل نے کہاکہ پھر کچھ نہیں ہوسکتا یہاں تو پکی سفارش پیسہ اور پھر نوکر کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں اس کے بعد ہر طرف سے مایوس ہوکر اب میں کپڑے دھو کر اپنا اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبورہوں اور رات دن دعا کرتا ہوں خدارہ ان راشی لوگوں سے نجات دلا کر ایماندار فرض شناس قیادت عطافرماء آمین ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment