مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا ) فش فارم جرید شینوں مہانڈری کی سیکڑوں مچھلیان خوراک کی عدم فراہمی پر ہلا ک ۔ذرئع نے بتایا کہ خوراک کا ٹھیکہ ایک بااثر شخص کو دیا گیا ہے جو مرض سے سپلائی کرتا ہے اور خوراک کی تاخیر پر سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوگئی جن کو دریا کنہار کی نذر کیا گیا ،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک منافعہ بخش فش فارم شینوں آج نااہل افراد کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے اور مچھلی کی شرح افزائش کمی کے باعث خطرنا ک حد کو پہنچ چکی ہے اعلی حکام نوٹس لیکر مچھلی کو خوراک کی کمی پوری کرکے ہلا کتوں سے بچا یا جاسکتا ہے۔ ورنہ نایاب مچھلی مکمل طور پر ختم ہوجائیگی۔ اور یہ کہ مچھلی کے خوراک کے نام پر لاکھوں روپے خرد برد کی بھی کمیٹی بنا کر اعلی سطحی انکوائر ی کی جائے ۔

Post a Comment