مانسہرہ (ڈسٹرکٹ میڈیا)سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن حاجی اسلم خان نے کہاہے کہ جب چھوڑا گراں تے پھیر کی لینا ناں ، مسلم لیگ ن میں واپسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔اور نہ ہی کسی سے گلہ شکوہ ہے ہاں اگر گلہ شکوا ہے تو مقدر سے ہے جب ہمار ا مقدر ہی ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو میںکیا کروں ۔جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا شعر کہ ساری عمر راکھی کی تیرے باغ کی ۔ تو جب فصل کھانے کا وقت آیا تو غیر آگئے ان کے نذدیک درست ہے ،ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ انہوںنے ایک دانشور کا قول بیاں کرتے ہوئے کہاکہ جب بخت خراب ہو تو لائق اورپڑھے لکھے لوگ نالا ئق لوگوں کے آگے نوکر لگ جاتے ہیں ۔ ہم گلہ شکوا ہ کرنا اپنی توہیں سمجھتے ہیں ۔تاہم آذا حثیت سے عوام کی خدمات سرانجام دوں گا۔کسی پارٹی کی چھاپ اب اپنے اوپر ہر گز نہیں لگنے دوں گا۔ ایک نہ ایک دن ہم نے بھی تو چلے جانا ہے انسان سے زیادہ اسکا کردار خوبصور ت ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment