مانسہرہ (ڈسٹرکٹ میڈیا)سابق ناظم مہانڈر ی اور آذاد گروپ کے سرابراہ کے مابین گھمسان کی جنگ دعوت پر ہونے والے تصادم میں کئی افراد کے سر کھل گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا اور دونو ں طرف سے کئی افراد کو حراست میں لیکر زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ، دونوں متحارب گروپوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ ذرائع کےمطابق سابق ناظم مہانڈر ی مشتا ق خان ، او ر عبدالجبار خان آذاد گروپ مہانڈری منور کے سربراہ اسوقت گھتم گتھا ہوگئے جب مانسہرہ بائی پاس کے قریب ایک دعوت میں شریک تھے۔ایک دوسرے کو دیکھتے ہی مشتعل ہوگئے اور لاتوں مکوﺅ ں ڈانڈوں کا آذادانہ استعمال کیا،جس سے عبدالغفار عبدالستار اور یگر ساتھیوں سمیت مخالفین بھی زخمی ہوگئے عینی شاہدوں کے مطابق لڑائی میں زیادہ زخمی بھگڈر مچ جانے اور افرا تفری سے لوگوں کی ہوئی ہے واضع رہے تصادم دنوںکے مابین
سیاسی چپقلش بتائی جاتی ہے۔
سیاسی چپقلش بتائی جاتی ہے۔
Post a Comment