مانسہرہ (ڈسٹرکٹ میڈیا)اہلیان مانسہرہ ،و بالا کوٹ نے کہا ہے کہ رمضان آمد کے ساتھ ساتھ مانسہرہ بالا کوٹ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزں نے کئی اشیاءکو ڈنمپ کرنا شروع کردیا، عام آدمی جسم اور ، روح کا رشتہ برقرار رکھنے کےلئے سیسکیاں لینے لگا،کمزور انتظامی گرفت کی وجہ سے خردو نوش کی اشیاءکی قیمیتی آسمان سے باتیں کرنے لگی،الو پیاز اور کھجو رقوت خرید سے باہردکھائی دے رہے ہیں ۔ دودھ میں پانی ملا کر سو روپے کلو فروخت کی عام صدائیں جگہ جگہ سے بلند ہورہی ہیں، ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نرخے نامے واضع نصب کرنے کے علاوہ معیار اورمقدار پر خاص توجہ دیں تاکہ عام آدمی رمضان کے مقد س مہینے میں اشیاءضروریہ خریدنے کے لائق ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment