حکومتی نمائندوں کی نااہلی ، وجی زمان خان،کیپٹن صفدر،اعظم سواتی کے ووٹ بنک کا پول کھلانے والا ہے تحصیل اوگی ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سے ہی محروم
مانسہرہ (ڈسٹرکٹ میڈیا )عزت ماب جناب وجی زمان کی آبائی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر موجود تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے کھنڈارات صفحہ ہستی سے ہی مٹنے لگے ،مریضوں کو پرائیوٹ میڈکل سٹورزنما کلینک دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، بھتے کا نوالہ کھائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انتظامیہ خاموش،عوام کا اظہارِبرہمی۔ 2005کے زنزلے سے ڈسٹرکٹ مانسہرہ کی جو تحصیلں سب سے زےادہ متاثر ہوئی ان میں تحصیل اوگی بھی بہت سی قیمتی جانی ،مالی اور عمارتینقصان کے ساتھ سرفہرست ناموں میں شامل رہا اور یوں زنزلے کے تو دس سال گزر گئے لیکن تحصیل اوگی کی حالت اب بھی9 اکتوبر 2005 سی ہی ہے۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اوگی جو نا صرف مرکزی اوگی بلکہ دوردراز اردگرد کے علاقوں کے لیے اور ڈسٹرکٹ تورغر کے غریب مریضوں کے لیے یکتا علاج گاہ ہے خاندانی سیاست دانوں اور کرپٹ سرکاری افسران کی وجہ سے تا حال بے حال ہے۔قیام پاکستان سے 90سال قبل1858میں بنے والے اس تاریخی ہسپتال میں اب بھی صرف 8قابلِ استعمال بیڈز ہیںاور 10سے15 تک کے مریضوں کے گنجائش والی انتظار گاہ ۔ہسپتال کا عملہ بظاہر تو نا ہونے کے برابر ہے لیکن کاعذات وغیرہ میں اس کی تعداد کسی بھی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کے عملے جتنی ہی ہے ۔8اکتوبر 2005کے زنزلے کے بعداس ہسپتال کی مرامت اور آبادکاری کو لے کر لاکھوں روپے کے فنڈز کئی بار آئے لیکن نا جانے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گئے۔سونے پر سوہاگے کی بات یہ ہے کہ اس ہسپتال کا ک ±ل رقبہ15سے 20مرلے تک کاہی ہے اورایک اندازے کے مطابق 40000سے45000تک کے مریضوںکی تعداد یہاں پر اردگرد کے علاقوں سے اپنا علاج کروانے آتی ہے، ہسپتال کا اتنا کم رقبہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کااظہار وہ ماضی میںبھی مختلف مواقعوں پر کر چکی ہے لیکن انتظامیہ ہے کہ ٹس سے مس ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔مریضوں کا کہنا ہے کے الیکشن کے دنوں تیار فصل مخالف پارٹی کے جلسے کے لیے خراب کر کے ا ±نھیں جلسہ کرنے کے لیے جگہ فراہم کر نے والوں کو آج تک اس ہسپتال کی تنگ دستی اور ہستہ حالی کیوں نہیں دکھائی دے رہی،ا ±نھیں یہ کیوں نہیں دکھائی دیتا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ا ±وگی میں لٹرین ،پینے کے صاف پانی اور سایہ دار انتظارگاہ جیسی بنیادی ضروریات ہی میسر نہیں۔ہسپتال کے اردگرد نا ہی کوئی چاردیواری ہے اور نا ہی ہسپتال کے اندر عورتوں کے لیے کسی الگ ورڈ کی سہولت۔ہر برائی اور بری چیز کے ب ±رے اثرات ہی مراتب ہوتے ہیں اوگی میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کی ہستہ خالی کی وجہ سے اور اس کی کمی کو پورا کرنے کے لےے تحصیل بھر میں ہر گلی کوچے میںایک نا ایک میڈیکل سٹورنما کلینک نمودار ہو چکے ہیں جس میں باقاعدہ طور پر ایک کمرہ ڈاکٹر روم کہلاتا ہے ،جس میں شریانِ دل کے علاج سے لے کراپینڈکس کا آپریشن تک ہوتا ہے انہی برائے نام ڈاکٹروں اور ان کی دونمبر دوائیوں کے استعمال سے کئی بار کئی قیمتی انسانی جانیں دنیا سے کوچ کر گئی ہیں لیکن آج تک یہ سنے میں نہیں آیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اوگی تحصیل کا ر ±ح کر کے انکے حلاف کسی قسم کا ایکشن لیا ہو ۔154سال قبل تعمیرہونے والے اس ہسپتال کی عمارت جو گزشتہ دورِحکومتوں میں کھنڈارت کی شکل اختیار کر گیا تھا ،موجودہ دورِحکومت میںصفحہ ہستی سے ہی مٹنے لگا ہے، لہذاتبدیلی تو آہی چکی ہے پشتانے کی کوئی ضرورت نھیں۔

Post a Comment