مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا ) ٹرانسفارمروں کی سیاست کو اہلیان علاقہ یونین کونسل عنائیت آباد کے مکینوں نے ٹھکرادیا اور اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کا ٹرانسفارمر، مرمت کرکے نصب کردیا احتشام احمد امیدوار ضلع کونسل نے بتایا کہ کم وولٹیج کی وجہ سے ہمارے گاﺅں کا ٹرانسفارمر جل گیا تھا جس کی اطلاع متعلقہ محکمہ کو دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ایم پی اے حاجی صالحpk 55 سے سو kv100ٹرانسفارمر کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے بھی مہلت مانگ لی ۔ آسمان سے برستی آگ اور رمضان کے مقدس مہینے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنی مدد ا ٓ پ کے تحت ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے بجلی بحال کردی جس کی خبر ایم پی اے حاجی صالح کو ہوئی تو وہ اپنی سیاست کو چار چاند لگانے کی غرض سے موقع پر آئے او ر نقد بیس ہزار روپیہ دینا چاہا مگر ہم نے یہ کہ کر انکار کردیا کہ زندہ دل والوں کا علاقہ ہے چندوں پر یقین نہیں رکھتا۔ آپ یہ پیسے کسی مدرسہ میں دے دیں ثواب ہوگا۔ اگرعوام کے سا تھ مخلص ہیں تو نیاءٹرانسفارمر لا کر دو یا چلے جاﺅ جو اب پر حاجی صالح چپ چاپ لوٹ گیا ۔ اس طر ح ہم نے اپنی مدد ا ٓ پ کے تحت بجلی کا ٹرانسفارمر کو مرمت کرکے نصب کرکے علاقہ کی بجلی بحال کردی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment