مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا ) مانسہرہ کے ایم پی ایز شو پیس بن گئے وزیر اعلی کے پی کے نے میٹھی گولی دے کر کام پر لگا دیا جس کا علم ایک سال دو ماہ بعد ہوا تو تمام ایم پی ایز سر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ۔ گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 16تک کسی بھی سرکاری محکمہ میں نہ ایم ای ایز کسی ملازم کو بھر تی کرسکے گا اور نہ تبادلہ جس کانوٹیفکیشن تمام محکموں کو جاری کا انکشاف ڈی او ایجوکشن مانسہر ہ نے ڈیڈک ایڈوائزری کمیٹی کے اجلا س میں کیا ۔ ایم پی اے وجہ الزمان خان نے سوال اٹھایا کہ ہمارے حلقہ میں سالہا سال سے خالی پوسٹوں کو فل کرنے کے لئے ہم جب بھی محکمہ کو لکھتے ہیں تومحکمہ کا سربراہ نہ جواب دیتا ہے اور ملازم بھر تی کرتا ہے جواب میں ڈی او ایجوکیشن نے وزیر اعلی کا وہ نوٹیفکیشن دکھادیا جس میں ایم پی اے کے اختیارات کو محدود کیاگیا تھا جس پر حاجی صالح میاں ضیاءالرحمان اور چیر مین ڈیڈ ک کمیٹی مانسہرہ سردار ظہور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کی دوغلی پالیسی دیکھو ہمار ے منہ پر رام رام اور پیچھے سے پیٹ میں چھری نوٹیفکیشن کی کاپی محکمہ سے حاصل کرتے ہوئے کہا کہ جلد باز پر س کریں گے ہم اتنے کمزور نہیں کہ اپنے حلقہ کے عوام کو اٹک پار والوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا جائے اسی لئے عوام صوبہ ہزارہ کا مطالبہ کرتے ہیں جب ہزارے والوں کے حقوق غصب ہوں گے تو اس طرح کے حالات تو پیدا ہوں گے عوام کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے سالہا سال سے خالی پوسٹوں کو پر بھر تیاں کیا وزیراعلی اٹک پار سے لا کر کرے گا مانسہر ہ کو ئی ہزارہ یونیورسٹی نہیں کہ جب چاہے جسکو جہاں سے لا بھر تی کردیا ہمارے لوگ خود بے روز گار ہیں اور پڑھے لکھے ہیں ان کا یہ حق ہے مرکز والوں کا سار ا غصہ وزیر اعلی مانسہرہ کے چار ایم پی ایز پر نہ نکالے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

Post a Comment