” مانسہر ہ کے بہادر سپاہی “            
 ضرب عضب آپریشن وزیر ستان میں ملک قوم کے دشمنوں کے ساتھ لڑتے لڑتے جام شہادت پیش کرنے والے چٹہ بٹہ یوسی سانڈے سر کے بہادر فیاض نائیک کا جسد خاکی جب اپنے آبائی گاﺅں پہنچا تو اہل خان نے خندہ پیشانی کے ساتھ سپرد خا ک کیا اسموقع پرا نکے ورثہ نے شاندار بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نہیں قوم کا بیٹا ملک کی سلا متی اور حفاظت پر قربان ہوا ہے ہم اس کردار پر فخر کرتے ہیں ۔ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر مانسہرہ کا اور بہادر سپاہی لساں سیر ی کا رعائشی سپاہی” صدیق“ وزیر ستان میں جام شہادت نوش کرگیا !!!! اس طرح ایک ہفتے کے اندر اندر مانسہرہ کے دو بہادر سپوتوںنے جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے امر ہوگئے ۔ یہ ملک لاکھوں انسانی جانوں کی قربانیوں کے بعد ملا ہے اسکی حفاظت ہم سب مرد وعورت پر فرض ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں یہ لوگ قابل ستائش ہوتے ہیں جو اپنی قوموں کی بقاءکےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں !!! ان ماﺅںان بہنیں ان بیٹیوں کے حوصلوں کو دیکھیں کہ وہ اتنی بڑی قربانی پربھی اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہیں ۔۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بڑے دیر کے بعد فوج کو ضرب عضب آپریشن کی اجازت دے کر قوم پر احسان کیا ورنہ یہ مٹھی بھر دہشت گرد ملک کی سلامتی کو سنگین خطرے سے دوچار کررہے تھے!!!! کراچی آئیر پورٹ پر حملے کے بعد جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا او ر فوج کو اپریشن کی اجازت دی۔ہزارہ کے عوام نے 1947ءکو قیام پاکستان میں بے مثال لازوال قربانی دیکر ملک کا نقشہ مکمل کیا!!! اسوقت انگریز سرکار اور کانگریس کے دلال اس خطہ کو انڈیا ءکے ساتھ ملا نا چاہتے تھے!! مگر ہمارے روشن ضمیر اکابرین نے کما ل دانشمندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں دل کھول کر ریفڈم میں ووٹ دیا اور آج دنیاءکے نقشہ پرپاکستان ابھرتا ہوا ستارہ بن کر روشن ہوا ۔ دشمن لاکھ کوششیں کرے سازیش کرے مگر ہمارے ملک کا ایک بال بھی بیگا نہیں کرسکتا ؟کیوں کہ اس کی بنیادوں میںہمارے بڑے بڑے نامور علماءاکرام شہدااور ہماری ماﺅن بہنوں کا خون شامل ہے تاقیامت تک یہ ملک سلا مت رہے گا انشااللہ ۔ آج ہمارے جو بھائی وزیر ستان سے نقل مکانی کرکے ہزارہ یا صوبے کے دیگر مقامات پر آئی ڈی پیز کی شکل میں تشریف لارہے ہیں ان کی عزت احترام کرنا ا ن کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے!!!! یہ لاکھوں کی تعداد میں آپریشن کے وجہ سے نقل مکانی کرکے آنے والے دوست احباب ہمارے بھائی ہے انکی نقل مکانی تاریخ کا حصہ بن کر رہے گی !! ملک و قوم کی سلا مت عزت وقار کی خاطر پاکستانی عوام ہر قسم کی قربانی کے تیارہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہزارہ ڈوثرون میں ہزارں کی تعداد میں آئی ڈی پیز نقل مکانی کرکے آئے ہیں ان میں خوش آئندہ بات یہ ہے اکثریت کی تو پہلے سے یہاں کاروبار سے منسلک ہے جس کی وجہ سے آنے والوں کو کوئی خاص مشکلا ت کا سامنا نہیں او رنہ ہی حکومت کو کوئی خاص خیمہ بستی کا قیام لانا پڑ ا ہے !!!!ہر آنے والا خاندان آئی ڈی پیز کرائے کا مکان لیکر رعائش پذیر ہورہا ہے سرکار صرف ان کا ریکارڈ حاصل کرکے اپنی نگرانی میں ا ن کوتحفظ دے رہی ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کی حمائیت کرنے والی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ہمدرداور قوم کی خیر خواہ ہیں اور جو اس آپریشن کے حق میں نہیں ہیں ا ن کے تحفظات اپنی جگہ مگر وہ بھی ملک و قوم کے وفادارہیں خدشات تو محض خدشات ہوتے ہیں شائد کہ کسی سیاسی جماعت نے ان کو اعتماد میں نہ لیا ہو تو اس کی وجہ وہ گلے شکو ے کررہے ہوں !!!وہ اپنی جگہ بہر حا ل ضر ب عضب آپر یشن وقت کی اہم ضرورت تھا ہے او ر اسکی تکمیل تک پوری قوم سیسہ پلا ئی دیوار بن کر فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ رہے گی !!!یہ وقت گلے شکوﺅں کا نہیں بلکہ مل کر دشمن کا مقابلہ کرنے کا ویسے تو پاکستانی عوام کو یہ سزا کئی عشروں سے اس لئے مل رہی ہے کہ ہم ہر مظلوم کی حمائت کرتے ہیں اور حمائت میں تو کچھ نہ کچھ قربانی تو دینا پڑھتی ہے جیسا کہ وزیر ستان پاکستان کا حصہ اور اس پر انتہاءپسندوں کا قبضہ اور پاکستان کی املا ک کو نقصان پہنچانا اورحکومت کے اندررہتے ہوئے حکومت قائم کرنا حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا اور اسطرح کی حرکات پر بہت پہلے نوٹس لیکر آپریشن کرنا لازم ملزوم تھا مگر دیر آئے درست آئے کی مصداق اب بھی ملک دشمن عناصروں کو سبق ہے کہ کسی کی رٹ کو چیلنج کرنا اتنا آسان نہیں پوری قوم پاکستانی افواج کے ساتھ ہے اور بہادر ی کی لا زوال کارکردگی پر سلا م پیش کرتی ہے اور ہم آئی ڈی پیز کا خیر مقدم کرتے ہیں او ر ہر قسم کے تعاون کا یقین دلا تے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Post a Comment