مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا )کنےڈا مےں مقےم شخص کی بےس کنال اراضی جعل سازی سے منتقل کرنے پر محکمہ مال مانسہرہ کے تحصےل دار،نائب تحصےلدار، پٹواری اور سابق صوبائی وزےر شازی خان کے دست راست زاہد خان سمےت نو افراد کے خلاف انٹی کرپشن مےں مقدمہ درج،تحصےل دار جاوےد ارشد،پٹواری خواج محمد ،زاہد خان اور فدا خان کو انٹی کرپشن پولےس نے گرفتار کر لےا،تحصےلدار حےدر زمان خان فےصل خان ،ملک شاہد،محمد ھارون اور تنوےر کی گرفتاری کے لےے چھاپے شروع،فےصل خان گرفتاری کے خوف سے امرےکہ فرار ہو گےا ہے زرائع۔محمد اقبال ساکنہ ڈھانگری جو کے کنےڈا مےں مقےم ہے کی مانسہرہ پکھوال مےں واقع اراضی ملزم زاہد خان سکنہ موڑ بفہ نے محکمہ مال کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپنے ملازم تنوےر کے نام منتقل کرنے کے بعد مذکورہ دےگر ملزمان کے ساتھ مل کر آپس مےں بانٹ لی تھی جسکے نتےجے مےں اصل مالک اراضی کو علم ہونے پر اس نے اںتی کرپشن پولےس کو مذکورہ سکےنڈل کے بارے مےں تحرےری درخواست جس پر انکوائری کے بعد نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے چار افراد کو گرفتار کر لےا گےا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment