مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عوام دوست پالیسوں سے خطہ میں مالک مزارع کے کے حقوق کو تحفظ ملا ہے متوسط طبقہ کو شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ بجلی پانی اور تعلیم و صحت جیسے کے بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے ورنہ سوئی ہوئی قوم صدیوں سوئی رہتی کوئی جگانے والا نہ ہوتا ۔ ایک ٹیکسی ڈرئیور کی طرف سے قائد حرئت کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار چوہدر ی نورزما عرف نورا گوجر چوٹہ بالا کی کی سربراہی میں ملنے والے وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ایک زمانہ تھا جب سیاست کوچند خاندانوں کے گھر کی لونڈی سمجھا جاتا تھا میرے قائد کی محنت کے ثمرات سے آج ہر دوسرا شخص اپنی مرضی سے ووٹ پول کرسکتا ہے اور اپنے حقوق پر صدا بھی بلند کرنے کا حوصلہ ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد حریت سردار یوسف ایک سوچ فکر کا نام ہے ہم تجد ید عہد کرتے ہیں قائد کو ہمارے جان مال کی جب بھی ضرورت پڑھی تو گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے چوہدر ی بدالرزمان کی طرف سے قائد کی کردار کشی پر گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوکام ایر اءکے دست ترس میں ان کو سردار یوسف سے منسوب کرکے پوری خاندان کی کردار کشی کرنا قابل مذمت ہے ۔ سردار یوسف نے تو اپنی پسی ہوقوم کے لئے وہ کردار ادا کیا ہے رہتی نسلیں یاد رکھیں گی ۔ نیلسن منڈلا جیسا کردار ادار کرنے والے خلا ف مخالفین کے ایماءپربیان بازی کرنا جائز نہیں میرے قائد نے قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ بل پیش کرکے حلقہ کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا ۔ اور بے شمار کارنامے ہیں جو انہوںنے اپنے تیس سالوں میں سرانجام دئیے ۔ 

Post a Comment