سچ تو یہ ہے  
 منکہ عبدالوحید ولد محمد فرید ساکنہ کھواڑی ضلع مانسہرہ کا ہوں یہ کہ میری بیو ی مسماة عائشہ ، دختر رشید کھواڑی مانسہرہ سے مورخہ 7/7/013کو شادی طے پائی اور شادی کے بعد میں حصول روز گار کے لئے بیر ون ملک چلا گیا ۔ میری عدم موجودگی کاناجائز فائد ہ اٹھاتے ہوئے مسماة ام نے سہیل نامی شخص سے بذریعہ والد عائشہ ملا قاتیں شروع کردی۔ جس کا مجھے علم ہوا تو میں واپس گھر آگیا جس پر مسماة ام کو میرا گھر آنا اچھا نہ لگا اور لڑائی جھگڑے شروع کردیے ایک دن وہ ناراض ہوکر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی اور جاتے میں دولاکھ نقدی ، آٹھ تو لے طلا ئی زیورات ساتھ لے گئی ۔ میرے خلا ف تھانہ صدر میں جھوٹا مقدمہ کی درخواست دی میں نے میڈیکل رپورٹ طلب کی تو وہ صاف نکلی اور مجھ پر جو الزام تھا وہ جھوٹاثابت ہوا اس بات کا علمی میری ساس کو ہوا تو اس نے اپنے کسی جاننے والے سے جہلی میڈیکل رپورٹ تیار کرکے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ دباﺅ ڈال کرقائم کردیا ۔ دراصل حقیقت یہ ہے مسماة ام میرے دولا کھ نقد ی او ر8تولے سونا ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ سہیل جو کہ اس کا بچپن کا دوست بھی ہے کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے اور اس کوشش میں وہ مجھ سے خلع یعنی طلاق کا بھی مطالبہ کررہی ہے ۔مجھے قتل اقدام قتل اور اغوا کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں بذریعہ اشتہار اگاہ کردینا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے یا میر ے کسی خاندان کے فرد کو کوئی گزن پہنچا تو تمام تر ذمہ داری مسماة عائشہ اور اس کے عاشق نامراد سہیل پر ہوگی ۔
المشتہر عبدالوحید ولدمحمد فرید ساکنہ کھواڑی منگلور تحصیل ضلع مانسہرہ شناختی کارڈ نمبر 13101.8947170.3


Post a Comment