مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا )کوائی میں ٹمبر سمگلروں کا پےش امام مسجد پر پر تشدد حملہ ہاتھ پاﺅں ٹوڑ کر ملزمان فرار ،تھانہ بالا کوٹ مےں مقدمہ درج مذہبی حلقوں مےں ملزمان کی عدم گرفتاری پر کشےدگی۔تفصےلات کے مطابق کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ سر جےکل وارڈ بےڈ نمبر12پر زےر علاج پےش امام مسجد خلفاءراشدےن کوائی قاری وقاص احمد ولد عبداللہ نے اپنے اخباری بےان مےں کہا کہ مدرسہ جوارالقرآن کی تعمےر کے لئے محکمہ جنگلات سے پرمنٹ حاصل کےا جب لکڑیاں کاٹنے جنگل میں پہنچے تو ٹمبر سمگلرو ںں2عدد درخت پہلے سے کاٹ رکھے تھے محکمہ جنگلات نے ہمےں مزےد درخت کاٹنے سے منع کرتے ہوئے ٹمبر سمگلروں کے ہاتھوں گرائے جانے والے درختوں کو اٹھا کر لے جانے کا کہا جس پر ہم منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ ہمیں فون کے زریعے ریاض شاہ ولد ذین العابدین شاہ ،عابد شاہ ولد پےرا شاہ ساکنان کوائی نے سنگین نتاج کی دھمکیاں دی اور درختان اٹھانے سے منع کر دےا ،بعد نماز عشاءمذکورہ ملزمان 15ےا16افراد پر مشتمل مسجد مےں گھس آئے اور خانہ خدا کی بے حرمتی کرتے ہوئے مجھے مسجد کے محراب سے اٹھا کر گھسٹتے ہوئے مسجد کے صحن مےں لے آئے لاتوں ،مکوںڈنڈوں سے مجھے مار مار کر لہو لوہان کر دےا اور میرے ہاتھ پاﺅں توڑ دئےےاور جاتے وقت میرے بھائی اظہر عبداللہ کو بھی شدےد زخمی کےا،ملزمان کے خلاف تھانی بالاکوٹ مےں رپورٹ درج کرائی اور SHOبالاکوٹ نے با قاعدہ مقدمے کو مےری مےڈےکل رپورٹ سے مشروط کر دےا ۔انھوں نے مزید کہا کہ ملزمان صلع کے لئے مجھے رات دن سنگےن نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہے اور میرے خاندان پر ہر طرف سے دباﺅڈالا جا رہا ہے IGصوبہKPK،DIGہزارہ DPOمانسہر ہDSPبالاکوٹ سے مطالبہ کےا جاتا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کے انصاف کے کٹہرے مےں کھڑا کر کے مجھ غےرےب کو انصاف فراہم کےا جائے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment