” انرجی بحران “
کسی زمانے میں کوئی چور مردوں کے کفن چور ی کرتا تھا جس سے لوگ سخت ناراض ناراض رہتے تھے جب اس کی موت کا وقت ا ٓیا تو اس نے اپنے بیٹوں کونصیحت کی کہ میرے مرنے کے بعدتم بھی یہ کام کرنااور چھوڑنانہیں ا ٓ خر کفن چور مر گیا بیٹوں نے با پ کی نصیحت کے مطا بق کفن چوری کا سلسلہ شروع کیا مگراس میں کچھ اضافہ کردیا ۔ مردے کوبڑی بد تمیزی کے ساتھ قبر سے باہر نکال کر اس کا کفن ا تارنے کے بعدایک لمبا سا ڈا نڈا اسکی پشت میں گھسیڑدیتے اور نعش کو پھینک دیتے جس کا ورثہ کو بہت صدمہ ہوتا اور وہ پہلے والے کو یاد کرتے کہ کم ا زکم پہلے والا ا تنا بد تمیزی تو مردے کے ساتھ نہ کرتا تھا صرف کفن چوری کرتا تھا یہ تو ساتھ میں لا ش کی بے حرمتی بھی کرتا ہے ۔ یہ حال آجکل عوام اور حکومت کا ہے زردار ی کی حکومت ختم ہوئی لوگ زردار ی کو بہت برا بھلا کہتے اک زرداری سب پر بھاری کیمشن کھا گیا کرپشن کرگیا عوام کومہنگائی کی دلد ل میںپھنساگیا نہ جانے طرح طرح کے ا لزمات لگے عوام نے جنرل الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان مسلم لیگ ن میڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرایا ہمارے صوبے کے پی کے میں تو پی ٹی آ ئی والوں نے محرکہ سر کیا مگر صوبے کا واحد ضلع ہے مانسہر ہ جہاں سے وفاقی وزیر سردار یوسف کی برکت سے چارصو بائی اور دو قومی نشستیں بھاری اکثریت سے حاصل کی ۔ اور میاں نواز شریف نے ا پنے ا لیکشن مہم کا آغا ز ہی مانسہرہ ٹھاکرہ سٹیڈیم کے بڑے جلسہ 25.مارچ 2013سے کیا جہاں پر لاکھوں فر ز نداں مانسہرہ نے شرکت کی میاں نواز شریف نے ا پنی تقر یر میں کہا تھا کہ مانسہرہ کی ترقی کو جہاں میں چودہ سال قبل چھوڑ کرگیا تھا وہا ں ہی رکی ہوئی ہے عوام میرا ساتھ دیں تو میں پہلی فہرست میں انرجی بحران ختم کروں گا یہ بجلی آئے گی جانے کا نام نہیں لے گی اور ا پنی حکومت کے نوے یوم کے اندر اندر ایک بڑا کڈنی سنٹر مانسہرہ کے عوام کو تحفہ دوں گا ، ویسے اس نے وعدے تو بہت کئے مگر اقتدار میں آتے ہی سب بھول گیا سب سے پہلا وار اس نے ہزارہ کے عوام پر یہ کیا کہ خان خڑ بجلی کی سپلا ئی سے ہزارہ کے عوام کو محروم کردیا اور 70میگاءواٹ بجلی نیشنل گریڈ ا سٹیشن منتقل کردی جس سے ہزارہ کے عوام لوڈ شیڈنگ کی دلدل میں پھنس گئے یومیہ کئی گھنٹے بجلی بحرا ن کا تحفہ دیا آج جو کراسس بجلی کی صورت میں تحفہ مل رہا ہے یہ نواز حکومت کا کارنامہ ہے یہ سب ا س وفاداری کی سز ا مل رہی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سرداریوسف اور محمد صفدر جو داماد و زیر اعظم پاکستان پر ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ وہ پہلی فہرست میں خان خڑ بجلی نشنل گریڈ اسٹیشن سے واپس ہزارہ والوں کو دیں تاکہ شارٹ فال پر قابو پایا جائے دوسرا کام موٹر وہے اور گیس کا کریں جو عوام کی اشد ضرورت ہے جو کام کرنے ہیں و ہ کئے نہیں جارہے محض ٹرا نسفارمروں اور کواڈینٹروں کی سیاست پر عوام کا دل بہلا یا جارہا ہے میرے بھائی عوام بھی سمجھدار ہیں ا ٓخر کب تک یہ ظلم برداشت کر تے رہیں گے ۔ سات جولا ئی کو ڈیڈک ایڈوائزری کمیٹی مانسہرہ کے چیرمین ا یم پی اے سردار ظہور کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا جس کا موضع انرجی بحران پر کس طرح قابو پایا جائے ، اس اجلا س میں اے سی پیسکو ہزارہ قاضی طاہر نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آ پ جناب یعنی اس اجلا س میں چاروں ایم پی ایز بھی موجود تھے وجیہ الزمان خان پہلی مرتبہ اجلا س میں دیکھنے کو ملے ایم پی اے میاں ضیاءالرحمان ، ایم پی اے حاجی صالح اور سرد ار ظہور کے علاوہ تین ایکسئن ایس ڈی او واپڈا نے شرکت کی اے سی پیسکو کا کہنا تھا کہ ہم انرجی کے سخت بحران سے دوچارہیں جس کی بڑی وجہ خان خڑ بجلی کا ہم سے کاٹ کر سنگ جانی نشنل گر یڈ اسٹیشن منتقل کرنا او ر جاگراں گر یڈ اسٹیشن پر آسمانی بجلی کا گر نے تیس میگاءواٹ بجلی مذید کم ہو نے سے بحران اور شدد ت اختیا رکرگیا ہم عوام کے ساتھ ہیں آپ اگر کسی قسم کی ہڑتال یا کوئی قدم اٹھائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم بھی عوام کی مشکلات نہیں دیکھ سکتے اس اجلاس میں ڈی سی مانسہرہ سید ذوالفقار علی شاہ اور ماتحت محکمو ں کے سربراہان نے بھی شرکت کی تھی سردار ظہور نے کہاکہ چند یوم اس پر مذ ید انتظا ر کرلیتے ہیں سردار یوسف اور کپٹن صفدر اگر وزیراعظم پاکستان سے مل کر مسئلہ کے حل میں کامیاب ہوتے ہیں تو عوام کو مذ ید امتحان میں نہیں ڈالنا چاہیے کیو ں اگر عوام کو ہڑتال کی کال پیسکو اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف مل گئی تو اربوں کا نقصان ہوگا عوام اسلا م آباد لانگ مارچ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور مائیں بہنیں اوربچے جوان بوڑھے سب ہی ہڑتال کی کال کے لئے بے تاب ہیں قبل اس کے کوئی قدم اٹھایا جائے بجلی بحران پر قابو پایا جائے ۔۔
Post a Comment