مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا)سحر افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹج سے لاکھوں روپے کی اشیاءجل گئی ۔ اہلیان پکھل نے پیسکو حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کےلئے صلح مشورے شروع کردیئے ۔ یہ بات پرویز خان آف ملک پور نے ملاقات پر کہی انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکمران سحر افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند وبانگ داعوے کرتے ہیں دوسری جانب نتیجہ برعکس ہے ۔انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ یہ دوہرہ معیار والا ناٹک بند کرکیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا وقت متعین کیا جائے تاکہ صارفین وقت کے ضیائع سے بچ سکیںاور متبادل حل تلا ش کرسکیںاور یہ کم وولٹج سے ہونے والے لاکھوں روپے سے بچایا جائے کیوں کہ الیکٹرانکس کی اشیاءجل جاتیں اور عام عوام کا نقصان ہوتا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment