مانسہرہ ( ڈسٹرکٹ میڈیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اور ایم پی اے حاجی صالح خان نے کہا ہے کہ سیاست کو ڈرائنگ روم سے باہر نکالنے میں کامیابی کے بعد اب تھانہ کچریوں کے نام پر کمیشن کھانے والوں کا تعاقب کیا جائے گا۔ ن لیگ کے منشور میں ہے کہ عام عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے اور ترقی کے ثمرات گھر گھر پہنچائے جائیں ،تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 55 مانسہرہ کے ایم پی اے اور ہائیر ایجوکیشن کے چیر مین حاجی صالح نے کہاکہ ماضی کی سیاست میں اور موجودہ دور کی سیاست میں واضع فرق ہے تبادلوں تقرریوں اور ترقیاتی منصوبو ں میں کمیشن کے نام پر سیاست کرنے والے اپنی موت آپ مرچکے ہیں اور رہی سہی کسر بھی جلد پوری کردیں گے پانچ سال کام کرنے کا پورا پورا موقع ملا تو عوام واضع تبدیلی کو محسوس کریںگے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے ایم پی اے کو کیا بیماری لاحق ہوگئی تھی وہ تو ابھی تک زندہ سلامت ہے پھر میڈیکل کے نام خطیر رقم کیوں ہڑپ کی ہم تو جیب سے پیسہ خرچ کرتے ہیں گھر گھر جاکر عوا م کے دکھ درد میں برابر کے شریک رہتے ہیں اسکو سیاست کہتے ہیں جو حقیقی معنوں میں کی جاتی ہے میرا نہیں خیال کہ سیاست کے نام پر کوئی کم ظرفی کا مظاہرہ کرے اور کمیشن کھائے ہم نے تو کمیشن سے پاک سیاست کو فروغ دیاہے سیاست کو ڈرائنگ روم سے باہر لا کھڑاکیا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment